ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مرکز کا طریقہ آمرانہ ہے:کجریوال

مرکز کا طریقہ آمرانہ ہے:کجریوال

Tue, 19 Jul 2016 17:40:10    S.O. News Service

نئی دہلی،19جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اپنے سخت آمرانہ رجحان کی وجہ سے سب کچھ کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ وہ کھانا بھی اپنی مرضی سے کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ کیا میں اپنی پسند کا کھانا کھا سکتا ہوں؟ سخت آمرانہ رجحان،وہ سب کچھ کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔وہ ان رپورٹوں کا ذکر کر رہے تھے کہ وزارت داخلہ نے انہیں ایک خط میں کہا ہے کہ وزیر اعلی کے پاس معطلی کے احکامات خود جاری کرنے کا حق نہیں ہے۔وزیر اعلی نے اپنے پرنسپل سکریٹری راجندر کمار کو حال میں معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔کمار کو سی بی آئی نے بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔حکومت کے اصولوں کے مطابق 48گھنٹے سے زیادہ وقت تک پولیس کی حراست میں رہنے والا آئی اے ایس افسر خود کار طریقے سے ہی معطل سمجھا جاتا ہے۔کجریوال نے نوجوت سنگھ سدھو کے راجیہ سبھا سے استعفی دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ بی جے پی کی اعلی قیادت کے آمرانہ رویہ کی وجہ سے ایماندار لوگ پارٹی کے اندر اندر گھٹن محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی کی اعلی قیادت کے آمرانہ رویہ کی وجہ سے ایماندار اوراچھے لوگ پارٹی میں بہت گھٹن محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے راجیہ سبھا کی رکنیت چھوڑنے کے فیصلے کو لے کر کل سدھو کے جذبے کوسلام کیا تھا۔


Share: